سینیٹر فیصل جاوید کی چیف جسٹس سے جیل میں خواتین کی حالت زار پر فوری ایکشن کی اپیل

509
سینیٹر فیصل جاوید کی چیف جسٹس سے جیل میں خواتین کی حالت زار پر فوری ایکشن کی اپیل

اسلام آباد: تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے پاکستان بھر کی جیلوں میں خواتین کی حالت زار پر ایکشن لینے اور خواتین قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

اتوار کو ایک بیان میں پی ٹی آئی کے سینیٹر نے زور دیا کہ خواتین کے حقوق کے چیمپئن اور دیگر سیاسی جماعتوں میں موجود افراد خاص طور پر خواتین اور میڈیا کو چاہیے کہ وہ ایک موقف اختیار کریں اور خواتین کے حقوق کے لیے بات کریں۔

انہوں نے سوال کیا کہ آج حقوق نسواں کے علمبردار کہاں ہیں اور کیا وہ کم از کم اپنی آواز نہیں اٹھائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں خصوصا خواتین اور میڈیا کے لوگوں کو ایک موقف اختیار کرنا چاہیے اور خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان بھر کی جیلوں میں خواتین کی حالت زار پر فوری ایکشن لیں۔