عمران خان این آر او مالگ رہا ہے،9مئی کے واقعات کا حساب دینا ہو گا،رانا تنویر

313

شیخوپورہ:وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان چاہتے ہیں انہیں این آر او دیا جائے ، 9 مئی کے واقعات کا حساب دینا ہو گا۔

شیخوپورہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان کو پہلے 60 ارب کی میگا کرپشن کا حساب دینا ہو گا، ملکی سیاست میں اب ان کا کوئی کردار نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات ہمیشہ سیاسی لوگوں سے کئے جاتے ہیں ، 9 مئی کے دہشت گردانہ فعل نے عمران خان کے ایجنڈے کو بے نقاب کر دیا ، 9 مئی کے واقعات کا حساب دینا ہو گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی تاریخ میں می کا مہینہ دو لحاظ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، 28 مئی ایک سنہری دن جبکہ 9 مئی سیاہ دن کے طور منایا جائے گا۔