پی ٹی آئی فتنے کا ایسا علاج ہوا ہے کہ اب وہ سر نہیں اٹھا سکے گا، وزیر داخلہ

849
movement

فیصل آباد: وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ پی ٹی آئی  فتنے کا ایسا علاج ہوا ہے کہ اب وہ سر نہیں اٹھا سکے گا، تنصیبات پرحملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،9مئی واقعات میں قرارواقعی سزاملنی چاہئے، ناک سے لکیریں نکالیں توپھربھی معافی نہیں ملنی چاہئے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ    ناقابلِ جرم کومعافی مل سکتی ہے قابلِ جرم کونہیں،یہ کلبھوشن سے کم سزاجیسے نہیں اُتنے ہی جرم دارہیں، نوجوانوں کو نفرت کی آگ میں اندھاکر دیا، جعلی ٹائیگرنے صرف جعلی کھال پہنی ہوئی ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی پرفوج کوتقسیم کرنے کی کوشش کی گئی، ہم پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے مگرہم جھوٹاکیس نہیں بنائیں گے ۔

اُنہوں نے عمران خان کومخاطب کرکے کہاکہ   تم نے پاک فوج کے خلاف مہم شروع کی جس سے نفرت پھیلائی گئی، اس نے کہا تھا لانگ مارچ کے موقع پر راناثنا کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔میں نے اسے بولا تھا تم آؤ تمہیں بھاگنے کی جگہ نہیں ملے گی میں نے وہ کرکے دیکھا دیا ہے۔