پاک چین تعلقات بگاڑنے کی سازش ناکام ہو گئی ہے،پاکستان اکانومی واچ 

421
پاک چین تعلقات بگاڑنے کی سازش ناکام ہو گئی ہے،پاکستان اکانومی واچ 

 اسلام ؤ باد: پاکستان اکانومی واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسیف الدین شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کوچین سے دور کر کے اقتصادی سیاسی اور دفاعی طور پر برباد کرنے کی سازش ناکام بنا دی گئی ہے، مغربی ممالک کی ایما پر  پاکستان اور چین کے مابین دوریاں پیدا کرناپاکستان کی شہہ رگ کاٹنے کی کوشش تھی جو قابل مزمت ہے۔

سیف الدین شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ 2013 میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہائوس پر حملے کرنے والوں کا مقصد اقتدارکے علاوہ چین کے صدر کا دورہ کو منسوخ کرانا تھا، اسکے بعد اسی گروہ کے سربراہ نے سی پیک کے خلاف سازشیں شروع کر دیں اور اس  معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس منصوبے کی مکمل تفصیلات آئی ایم ایف کے حوالے کر دیں جس کے نتیجے میں چین  ناراض ہوگیا۔

جب موجودہ حکومت اور آرمی چیف نے چین کے تحفظات دور کر دئیے اور سی پیک کودوبارہ تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی یقین دہانی کردی تواسی ٹولے نے ملک میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا کرکے اپنی مزموم سازش دہرائی۔اس بار آگ اور خون کا یہ کھیل زیادہ شدت سے چینی وزیر خارجہ کے دورے کے اگلے روز دہرایا گیا۔

سیف الدین شیخ نے کہا ہے خطے میں چین کا اثر رسوخ مسلسل بڑھ رہا ہے، مشرق وسطیٰ اور خلیجی ممالک بھی امریکہ کو چھوڑ کر چین کے قریب ہو رہے ہیں اور اب امریکہ کو چین کے خلاف بھارت کے علاوہ کوئی دوست دستیاب نہیںہے اس لئے پاکستان کو بھی چین مخالف کیمپ میں لانے کے لئے ایک سیاسی گروہ کو استعمال کیا جا رہا تھا مگر انکی سازش ناکام بنا دی گئی ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے چینی قیادت کو سی پیک مکمل کرنے اور اسے سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کردی ہے جس پر دوست ملک نے کاشغر تا گوادر اٹھاون ارب ڈالر کی ریلوے لائن بچھانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے جس سے چین اور پاکستان کے دشمنوں میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔

اسکے علاوہ پاکستان روس اور ایران میں تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، ایران گیس پائپ لائن کو عملی شکل دی جارہی ہے، اسلام آباد، تہران، استنبول ٹرین کے ذریعے باہمی تجارت کی تجویز زیر غور ہے اورروڈ ٹو مکہ پروجیکٹ حقیقت بن رہاہے جو مغربی طاقتوں کو کسی طور قبول نہیں۔