28مئی کا دن پوری امتِ مسلمہ کیلئے اعزاز اور فخر کا دن ہے، حمزہ شہباز

271
mission of serving

لاہور:نائب صدرپاکستان مسلم لیگ (ن)اورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 28مئی کا دن نہ صرف پاکستان بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لئے اعزاز اور فخر کا دن ہے۔

قائد نواز شریف نے ذاتی مفاد کی بجائے قومی مفاد کو ترجیح دی۔ہم ملکی دفاع، ترقی اور خوشحالی کیلئے یکسو ہیں اور کسی کو بھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ ان خیالات کااظہار حمزہ شہبازشریف نے اتوار کے روز پاکستانے ایٹمی ڈھماکوں کے 25سال مکمل ہونے پر یوم تکبیر کے موقع پر اپنے بیان میں کیا۔ 

https://twitter.com/pmln_org/status/1662716114131128320?s=20

حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قائد نواز شریف کا یہ فعل ملکی سلامتی دفاع اور قومی وقارو افتخار کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔

حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ یہ شرف مسلم لیگ (ن)کی محبِ وطن قیادت کو ہی نصیب ہوا کہ جس نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ہم ملکی دفاع ترقی اور خوشحالی کیلئے یکسو ہیں اور کسی کو بھی اپنی منزل کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ 

حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ آج اس عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں کہ پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔