شہدا کی یادگاریں جلانے والے دہشتگردوں سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی، نواز شریف

332
Efforts

لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ بات چیت صرف سیاست دانوں سے کی جاتی ہے۔شہدا کی یادگاریں جلانے والے دہشتگردوں سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

عمران خان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ شہدا کی یادگاروں کو جلانے والے، ملک کو آگ لگانے والے دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے گروہ سے کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فوری طور پر بات چیت کی اپیل کی تھی۔انہوں نے حکومت سے مذاکرات کیلیے 7 رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے عمران خان کی مذاکرات کی پیش کش کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شرپسندوں اور دہشت گردوں کے کسی بھی قسم کے مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوگی۔