آڈیو لیکس کمیشن کو کام سے روکنا چیف جسٹس کا اعتراف جرم ہے، مریم نواز

291
fill the jails

لاہور: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو کام سے روک دینا چیف جسٹس کا اعتراف جرم ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ انصاف کی سب سے بڑی کرسی پر براجمان شخص احتساب سے بچنے کے لیے اپنے عہدے کا بے دریغ استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ اور آپ کی ساس کا دامن صاف ہے تو کیا آپ کو قانون کا سامنا نہیں کرنا چاہیے ؟یا چیف جسٹس ہونے کے ناتے قانون آپ پر لاگو نہیں ہوتا؟

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمر عطا بندیال اپنے خاندان کو بچانے کے لیے قانون کا مذاق اور عدلیہ کا تماشا بنانے کے جرم میں سزا کے حقدار ہیں۔