پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شوکت علی نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا

449
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے شوکت علی نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا

پشاور: تحریک انصاف کے ایک اور سابق رکن قومی اسمبلی نے پارٹی کو الوداع کہہ دیا ۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی حاجی شوکت علی نے تحریک انصاف نے علیحدگی کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔حاجی شوکت علی 2018 کے الیکشن میں پشاور کے حلقے این اے 31 سے منتخب ہوئے تھے۔