یو کے: ٹیپو سلطان شہید کی تلوار کی نیلامی کو ایک سنگین حکومتی واردات قرار

479
یو کے: ٹیپو سلطان شہید کی تلوار کی نیلامی کو ایک سنگین حکومتی واردات قرار

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی فرید احمد پراچہ نے یو کے حکومت کی جانب سے ٹیپو سلطان شہید کی تلوار کی نیلامی کو ایک سنگین حکومتی واردات قرار دیا ہے اور اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ منصورہ سے جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ تاریخی اثاثے تمام انسانیت کی مشترکہ متاع اور تاریخ کی ایک امانت ہوتے ہیں، یہ اثاثے بکائو مال اور قابل فروخت نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویسے بھی برطانوی حکومت میں اسلامیان پاکستان اس تاریخی تلوار کے وارث ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اس تلوار کی زیارت کی ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنیٰ کنندہ ہیں۔ پاکستان میں یوم تکریم شہدا کے دن اس تلوار کی نیلامی ہمارے لیے انتہائی کرب ناک ہے۔

انھوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ تلوار کی پاکستان یا لندن میوزیم میں واپسی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔