دادو:کی تحصیل میہڑمیں عدالتی احاطے میں مخالفین نے فائرنگ کرکے تین افراد کو قتل کردیا۔
میہڑ کے عدالتی احاطے میں مسلحہ ملزمان نے فائرنگ کرکے تین قیدیوں کو قتل کردیا،تینوں قیدی پولیس کسٹڈی میں تھے،ملزمان نے فائرنگ کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کردیا،مقتولین اورملزمان کا تعلق کھونھارا برادری سے ہے۔
پولیس کے مطابق کھونھارو قبیلے کے دونوں گروپوں میں سال 2018سے زرعی زمین پر تنازع چل رہا تھا کچھ سال پہلے بھر جھگڑے میں دو افراد قتل ہوئے تھے۔