وفاقی وزیرصحت عبدالقادرپٹیل نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیکل رپورٹس میں شراب اورکوکین کےاستعمال کا انکشاف ہوا ہے۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ عمران خان کوذہنی طورپرغیرمستحکم قراردیتی ہے، رپورٹ بتارہی ہےعمران خان کی حرکات وسکنات درست آدمی کی نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کوگرفتار ہونےکےبعداسپتال لےجایاگیا، جہاں ان کا میڈیکل ٹیسٹ کیا گیا،ان کایورین کا سیمپل بھی لیاگیا، ابتدائی رپورٹ میں منشیات کےاستعمال کی علامات پائی گئی ہیں،ابتدائی رپورٹ کےبعد شراب اورکوکین کااستعمال کیاگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کی میڈیکل رپورٹ کہہ رہی ہےیہ آدمی دماغی طورپرٹھیک نہیں،یہ رپورٹ عمران خان کی ذہنی صحت پرسوالیہ نشان ہے،عمران خان5سے6مہینے پلاسترچڑھاکرگھومتےرہے، جبکہ رپورٹ میں فریکچرکاذکرنہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ عمران خان کی میڈیکل رپورٹ منظرعام پرنہیں آسکی،میڈیکل رپورٹ فراہم کردیں گےباقی کارروائی پولیس کاکام ہے،دستاویزکوئی بھی ہوجمہوری حکومت میں پبلک دستاویزہوتی ہے۔
عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھاکہ عمران خان اکساکرکہتاہےکہ مجھے کچھ نہیں پتہ،عمران خان نےسیاست میں گالم گلوچ کاکلچرمتعارف کرایا،عمران خان کوایساانصاف ملاکہ آئندہ کےجرم پربھی معاف کردیےگئے۔