کوہاٹ:سیننر نائب صدر بشیر خان کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

1071

پی ٹی آئی ضلع کوہاٹ کے سینئر نائب صرر بشیر خان نے تحریک انصاف کے عہدے سے استعفی دے دیا اور پارٹی کو چھوڑ دیا

بشیر خان کا کہنا تھا کہ میرا نام بشیر خان پاکستان تحریک انصاف کوہاٹ کا ضلعی سینئر نائب صدرہوں،حالیہ 9 مئی واقعات کو دیکھ کر مجھے انتہائی مایوسی ہوئی۔

اپنی سیاست کیلئے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک کو جلانے کی اور شہداء کی بے حرمتی کی سخت مذمت کرتے ہیں،میں نے پی ٹی آئی کے ساتھ اپنے دور میں وفاداری کی ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ میرا والد صاحب بھی پاک فوج سے تعلق ہے۔ میں شہداء کی بے حرمتی اور آرمی کی حسبس عمارتوں پر حملے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے عہدے اور رکنیت سے استعفی دیتا ہوں۔اور بغیر کسی دباو کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

 ان کا مزہد کہنا تھا کہ یہ ہمارا پاکستان ہے یہ ادارے ہمارے ادارے ہیں جب ادارے مضبوط ہو پاکستان مضبوط ہوگا۔