سرکاری چھتری تلے بننے والی سیاسی پارٹی کبھی کامیاب نہیں ہوتی،شیخ رشید

274
politics

راولپنڈی:سابق وزیرداخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد  نے کہا ہے کہ سرکاری چھتری تلے جو بھی پارٹی بنی ہے یا عنقریب بنے گی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں 50سال سے اکیلی سیٹ پر پاکستان کی سیاست میں دربان حسین ہوں،حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوں،ناامیدی کفر ہے،ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے۔

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1661969596822220801?s=20

انہوں نے کہا کہ عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، ہر طرف مایوسی چھائی ہوئی ہے، موسم بہار آکر رہے گا، جیسے تیسے بھی الیکشن ہوکر رہیں گے،سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ یہ سارے میثاق جمہوریت کی پیداوار میثاق آمریت کی گود میں بیٹھے ہیں۔

انہوں نے ملکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گروتھ صفر ہے،ڈیفالٹ ڈار کا دروازہ کھٹکھٹا رہا ہے، غربت،مہنگائی،بیروزگاری اورکاروباری تباہی سے معاشی،سیاسی،اقتصادی صف ماتم بچھی ہے، پاکستان کی کرنسی سری لنکا ،گھانا اور افغانستان سے بھی نیچے چلی گئی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم کو مایوسی کے کنویں سے نکالاجائے اور امید کی شمع روشن کی جائے، تمام قیادت کی عمر70سال سے زیادہ ہے اور جیلوں میں جانے والے کی عمر 20سال ہے، بیماری کے بہانے ملک سے بھاگتے ہیں اور بیماری کے بہانے ہی تین تین بار پارٹی چھوڑتے ہیں۔

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1661969580481290242?s=20

انہوں نے کہا کہ ساری قوم9مئی کے واقعے کی مذمت کر رہی ہے اورشہدا کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، 13 پارٹیاں 9مئی کے واقعے سے سیاست نکالنے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ قوم حوصلہ ہارگئی توسیاست سیاسی قبرستان بن جائیگا، آپ ایک شخص کی سیاست اوراسکی پارٹی کودفن کرنے  جارہے ہیں یااسے خمینی بنانے جارہے ہیں اسکا فیصلہ وقت کریگا۔