اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

423

اسلام آباد،لاہور:اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صبح سویرے گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہو گیا ۔ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے لاہور کا موسم خوشگوار ہو گیا، گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔

گجرات اور اس کے گردونواح میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ بارش کے باعث مختلف فیڈرز ٹرپ کرگئے،کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔میرپور آزاد کشمیر،ڈڈیال، چکسواری،جاتلاں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار گرمی کی شدت میں کمی ہوگئی۔

ژ وب،بارکھان،سبی، تربت، آواران، نصیر آباد، لورالائی میں بارش جبکہ کوہلو اورموسیٰ خیل میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں میا نوا لی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، رحیم یار خان،بہاولپور،راجن پور،خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات،گو جرانوالہ، سیا لکو ٹ اور نارو وال میں بارش کاامکان ہے۔

لاہور، شیخو پورہ، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، جھنگ، ٹو بہ ٹیک سنگھ، سر گو دھا، ساہیوال، خو شاب اور بہاولنگر میں چند مقا مات پر ژالہ باری ہو گی۔سکھر، بینظیر آباد، جیکب آباد،چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور،پشاور میں بارش جبکہ چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ،بنوں میں ژالہ باری متوقع ہے۔