سراج الحق کا یومِ تکریم شہدائ پر پیغام

490
the people

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے یومِ تکریم شہدائ پر پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن، نہ مال غنیمت نہ کشور کشائی۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللہ کا حکم ہے کہ شہید کو مردہ نہ کہو، شہید تو زندہ ہے،اللہ کے ہاں نبوت کے بعد سب سے اعلی درجہ شہید کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بنیادوں اور بقائ میں لاکھوں شہدائ کا خون موجود ہے،ہر شہید ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہے، ہر شہید عظمت کا مینار ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کوئی با شعور انسان اپنی عزت اور عظمت کے ان میناروں کی بے قدری نہیں کرتا ہے،ہماری عزت ، ہماری شان، شہدائے پاکستان کو سلام۔