واشنگٹن:امریکی فلسفی اور سیاسی تجزیہ کار نوم چومسکی نے سری نگر میں جی 20اجلاس کی مذمت کی۔
نوم چومسکی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد بے ضمیری کا مظہر ہے۔ بھارت نے 2019میں قانونی معاہدوں کی دھجیاں اڑا کر مقبوضہ کشمیرکو مسلح کیمپ میں بدل دیا، مقبوضہ کشمیر زمین کا سب سے زیادہ عسکری علاقہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر قید، تشدد، لاپتا افراد، بنیادی حقوق سے محروم لوگوں کاعلاقہ ہے، تقسیم کے بعد پیدا ہونے والا مسئلہ کشمیر برسوں بعد اوربھی سنگین ہوگیا ہے۔