لیہ: پنجاب کے ضلع لیہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں ٹرک نے موٹرسائیکل پر سوار مشہور یوٹیوبر کو کچل دیا
ریسکیو ذرائع کے مطابق لیہ کے چکنمبر 166 کے قریب کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 65 سالہ اللہ وسایا اور 55 سالہ مہر مائی کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی چکنمبر 420/TDA دھوری اڈاہ کے رہائشی تھے اور ان کی لاشوں کو گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔