آسٹریلیا میں 100 سال کے بعد خرگوش جتنا چھوٹا کینگرو پایا گیا

1706

کینبرا: آسٹریلیا میں تقریباً 100 سال کے بعد خرگوش جتنا چھوٹا کینگرو دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق برش جیسی دم والے لیکن صرف خرگوش کے برابر جسامت رکھنے والے ننھا کینگرو آسٹریلیا میں 100 برس بعد دیکھا گیا ہے۔ انہیں بیٹونگز کہا جاتا ہے جو 2 صدی قبل آسٹریلیا کے 60 فیصد رقبے پر عام پائے جاتے تھے، لیکن آبادی میں اضافے، جنگلات کے کٹاؤ، کتے، بلیوں، اور لومڑیوں کے شکار بننے کے بعد ان کی تعداد تیزی سے ختم ہوکر غائب ہوگئی تھی۔

اب 100 سال آسٹریلیا کے جزیرہ نما، یارکے میں یہ ننھی مخلوق دوبارہ دیکھی گئی ہے اور ماہرین نے 2سال میں ایسے 120 جانور قدرتی ماحول میں چھوڑے ہیں، لیکن ان کی حدود پر حفاظتی باڑھ لگا کر شکاری جانوروں سے محفوظ بنایا گیا ہے۔ اس عرصے میں ان کی آبادی بڑھی ہے اور 45 میں سے 42 ماداؤں کے سینے پر قدرتی تھیلی میں بچہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ بلاشبہ یہ ایک خوش آئند بات ہے۔

توقع ہے کہ پورے آسٹریلیا میں ان کی آبادی 12000 سے کچھ زائد ہوسکتی ہے اور اس انتہائی کمیاب جانور کو بچانے کے لیے سرتوڑ کوشش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب بلیوں اور لومڑیوں کی آبادی کنٹرول کرنے کے لیےبھی کوششیں جاری ہیں۔