اسلام آباد ہائیکورٹ ، شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات طلب

261

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

 شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

 دوران سماعت عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ شاہ محمود قریشی کس مقدمہ میں گرفتار ہیں، اس سے متعلق آگاہ کریں۔

 پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی کیخلاف دو مقدمات ہیں جبکہ ان کیخلاف 6 پرانے کیسز ہیں ۔