رکن سندھ اسمبلی بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ گئے، سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا

559

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق رکن سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر بلال غفار نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سیاست کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا۔

 

تحریک انصاف کراچی کے صدر آفتاب صدیقی کے بعد اب مرکزی نائب صدر بلال غفار نے بھی ایک وڈیو بیان جاری کر کے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھرمیں پرتشدد واقعات کے بعد سےمیں صدمے سے دوچار تھا۔ بحیثیت پاکستانی میں سوچ نہیں سکتا کہ اداروں کے خلاف کسی محاذ آرائی کا حصہ بنوں۔

رکن سندھ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ان واقعات کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ میں سیاست سے کنارہ کشی اختیارکرتے ہو ئے کہا کہ اسمبلی رکنیت اور پارٹی کی نائب صدارت کی ذمے داری سے بھی مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔

بلال غفار نے کہا کہ 9 مئی کے پر تشدد واقعات کی شدید مذمت کرتا ہو اور مطالبہ کرتا ہوں کہ جناح ہاؤس، جی ایچ کیو سمیت تمام تنصیبات پر ہونے والے حملوں کی تحقیقات کر کے ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ میں اب کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں گا لیکن پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار اداکرتا رہوں گا۔