تہران:ایران کے جوہری پروگرام پر کشیدگی میں اضافے کے بعد امریکی فوج نے رواں ماہ ایک طاقتور عظیم الجثہ بم کی تصاویر پوسٹ کی تھیں جو 60 میٹر تک زمین کی گہرائی میں اور زیرزمین یورینیم کی تنصیبات کو تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل بتایا جاتا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق امریکی فضائیہ نے 2 مئی کو اس بڑے ہتھیار جی بی یو-57 کی نایاب تصاویر جاری کی تھیں، جسے عظیم الجثہ دھانسو ہتھیار(میسیو آرڈننس پینیٹریٹر)کے نام سے جانا جاتا ہے لیکن فضائیہ ان تصاویر کوپھر ہٹا دیا تھا-
بظاہر یہ وجہ بتائی گئی تھی کہ ان تصاویر میں اس تباہ کن ہتھیار کی ساخت، مار اور تباہی کے بارے میں حساس تفصیل سامنے آئی ہے۔