مزید گرفتاریوں سے بچنے کیلیے شیریں مزاری نے بھی پارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی

538

تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی کپتان سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیریں مزاری نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ، اب میں کسی بھی سیاسی پارٹی کا حصہ نہیں بنوگی ، ریاستی اداروں پر حملوں کی مذمت کرتی ہوں۔

شیریں مزاری نے کہاکہ میرے لیے میرے بچے اور فیملی انتہائی اہم ہے، جس کی وجہ سے سیاست چھوڑ رہی ہوں، بچوں  اور والدہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہوں۔

واضح رہے کہ 9 مئی کے بعد شیریں مزاری کئی مرتبہ گرفتار ہونے کے بعد ضمانت پر رہا ہوچکی ہیں، مزید گرفتاریوں سے بچنے کیلیے انہوں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ 9 مئی کے واقعے کے بعد سے پی ٹی آئی کے متعدد صوبائی اور قومی اسمبلی کے اراکین مستعفی ہوکر پارٹی چھوڑگئے ہیں، بعض نے تو سیاست سے ہی باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کیاہے۔