راولپنڈی: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انڈر ٹیکنگ جمع کرانے پر شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔رہائی کے حکم کے بعد سابق وفاقی وزیر خارجہ کی صاحبزادی گوہر بانو اڈیالہ جیل کے باہر پہنچ گئیں، ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک بھی تھے، دونوں کی رہائی کے احکامات لیکر جیل پہنچے تھے۔
تاہم اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر جاری ویڈیو کے کیپشن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ محمود قریشی کہا کہ پارٹی چھوڑ نہیں رہا پارٹی کے ساتھ ہوں پارٹی کیساتھ ہی رہوں گا۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید چیمہ اورمسرت جمشید چیمہ کو بھی دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔