جناح ہاؤس حملہ: پولیس کو مطلوب خدیجہ شاہ نے گرفتاری دیدی

261

لاہور: جناح ہاؤس حملے کے سلسلے میں پولیس کو مطلوب خدیجہ شاہ نے خود اپنی گرفتاری دے دی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی حامی خاتون فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ پولیس کو جناح ہاؤس پر حملے کے معاملے میں مطلوب ہیں، جنہوں نے سی آئی اے اقبال ٹاؤن تھانے میں جاکر خود اپنی گرفتاری دے دی، جہاں ڈی ایس پی سی آئی اے محمد علی بٹ نے انہیں گرفتار کیا۔

اس سے پہلے ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے، تاہم وہ فرار ہو گئی تھیں۔ واضح رہے کہ خدیجہ شاہ سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں اور وہ 9 مئی کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات میں پولیس کو مطلوب تھیں۔