درگئی میں وین پر اندھا دھند فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

1690
killed

درگئی: مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے نواحی علاقے گھڑی عثمانی خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے سوزوکی وین پر آندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے۔

افسوس ناک واقعہ تحصیل درگئی کے نواحی علاقے گھڑی عثمانی خیل میں اوس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے سوزوکی وین کو نشانہ بنایا مسلح افراد نے آندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے جن میں باپ بیٹا اورڈرائیورشامل ہیں۔

واقعے کے بعد لیویزاورریسکیو کے دستے جائے وقوع پہنچ گئے اورلاشیں درگئی اسپتال منتقل کی۔مالاکنڈ لیویز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کی سرتوڑ کوششیں کی آخری اطلاعات کے ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔