لاہور : عمران خان کو زمان پارک گھر کے لگژری ٹیکس کی مد میں 14 لاکھ 40 ہزارروپے کی ادائیگی کا نوٹس بھجوایا گیا ہے، ٹیکس جمع کرانے کی آج آخری تاریخ،آج ٹیکس جمع نہ کرایا گیا تو ایک اور نوٹس جاری کیا جائے گا۔
ترجمان محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق گھر کے لگژری ٹیکس سے متعلق نوٹس عمران خان نے وصول کر لیا ہے، عمران خان کا زمان پارک والا گھر عمران خان اور ان کے 4 بہنوں کے نام ہے۔