کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما و سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل کو دو دورزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد انسداد دہشت گردی منتظم عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس کی جانب سے عمران اسماعیل کے ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کی استدعا کی گئی، تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست کو مسترد کر دیا اور عمران اسماعیل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔