اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی اسلم بٹ کے انتقال پرپر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے اسلم بٹ کی صحافت اور جمہوریت کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نتائج کی پرواہ کئے بغیر سچ بولنے والے صحافیوں میں شمار ہوتے تھے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔