لندن:پاکستان کے فاسٹ بالرشاہین آفریدی کاونٹی کرکٹ کھیلنے انگلینڈ چلیگئے۔
شاہین آفریدی ٹی ٹوئینٹی بلاسٹ میں نوٹنگھم شائرکی نمائندگی کریں گے۔ قومی آل راونڈر شاداب خان بھی وائیٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے لئے انگلینڈ روانہ،شاداب خان وائیٹیلٹی بلاسٹ میں سسیکس کی نمائندگی کرینگے۔
اس موقع پرشاداب خان کا کہنا تھا کہ وائیٹیلٹی بلاسٹ میں کھیلنے کاتجربہ شاندارہوگا، اسپنر ہونے کے ناطے ایسے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بہترین موقع ہے۔
واضح رہے کہ شاداب خان،اظہرعلی،زمان خان سمیت10پاکستانی پلیئرز کانٹی کرکٹ میں ان ایکشن ہیں۔