سراج الحق کے قافلے پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت

370
explosion

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملہ کرنے والے خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی۔

میڈیا ذرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب میں گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملہ کرنے والے بم بار کی شناخت ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ کرنے والا دہشت گرد کوئٹہ کا رہائشی اور تقریباً ڈیڑھ برس سے اپنے گھر سے غائب تھا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کے اہل خانہ کا پتا لگا رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور کے خاندان کے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ ژوب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے قافلے پر گزشتہ روز خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں 6 کارکن زخمی اور حملہ آور ہلاک ہوگیا  تھا۔

واقعے کا مقدمہ بھی سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں انسداد دہشتگردی، اقدام قتل اور 3,4,5ایکسپلو سیو ایکٹ کے تحت درج کیا جا چکا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔