وزیراعظم کا آشیانہ اسکینڈل میں کلین چٹ ملنے پر اظہار تشکر

514
gratitude

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے آشیانہ ہاوسنگ اسکیم کیس میں نیب کی جانب سے کلین چٹ ملنے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ثابث ہوگیا کہ ہم بے گنا ہ تھے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میری زندگی کا مقصدعوام کی خدمت ہے۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں میری بے گناہی ثابت ہوئی،یہ بات انہوں نے ایک نجی ٹی وی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

شہباز شریف کا کہنا تھاعمران خان نے مجھ سمیت ہماری پارٹی کے رہنماوں پر جھوٹے مقدمات قائم کئے، وقت نے ثابت کیا کہ ہم بے گناہ تھے اور سیاسی انتقام کا نشانہ بنے۔ عمران خان کی سابق حکومت نے ترقی کی بجائے ملک دشمن اقدامات کئے، عمران خان نے آئی ایم ایف کے جال میں ملک کو پھنسایا، جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، میری زندگی کا مقصدعوامی خدمت ہے۔

وزیراعظم کہنا تھا کہ عمران خان توشہ خانہ، فارن فنڈنگ اور القادرٹرسٹ میں پکڑے گئے، عمران خان کی اربوں روپے کی کرپشن پر قانون اپنا راستہ لے گا، ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے مگر عمران خان مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔