گھوٹکی:سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقہ کھمبڑامیں ڈاکوئوں اور پولیس کے درمیان مبینہ مقابلہ میںتین ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دو زخمی ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تاہم ان میں سے بھی بعد ازاں ایک ڈاکو کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔
پولیس نے تین ہلاک ڈاکوئوں کی نعشیں تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کر دیں۔ جبکہ بعد ازاں ترجمان گھوٹکی پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تھانہ کھمبڑا کی حدود میں پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت خان محمد، بدلو اور پھلو کے ناموں سے ہوئی ہے۔
جبکہ فرار ہونے والے زخمی ڈاکو کے نام کا بھی پتہ چل گیا ہے عارب ولد گلو شر،جس کی بھی موت واقع ہوگئی ہے جس کی لاش کو اس کے دیگر ساتھی/ڈاکو کچے کی طرف اٹھا کر لے گئے۔ ہلاک ڈکیتوں کا کریمنل ریکارڈ ضلع گھوٹکی کے دیگر تھانوں،ضلع کشمور اور ضلع رحیم یار خان سے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔