آسٹریلیا: نیو کیلیڈونیا کے قریب بحر الکاہل میں شدید زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

886

سڈنی:آسٹریلوی شہر سڈنی کے قریب نیو کیلیڈونیا کے جنوب مشرق میں بحر الکاہل میں شدید زلزلہ کے بعد آسٹریلیا اور قریبی جزائر میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

شدید نوعیت کا زلزلہ آسٹریلیا کے قریب نیو کیلیڈونیا کے ساحل سے دور لائلٹی جزائر کے قریب آیا ،امریکی جیولوجیکل سروس کے مطابق نیو کیلیڈونیا کے جنوب مشرق میں بحر الکاہل میں 7.7شدت کا زلزلہ آیا ہے،حکام کی جانب سے آسٹریلیائی شہریوں کا پسندیدہ تفریحی مقام جزیرہ لارڈ ہوئے کے ممکنہ طورپر سونامی کی زد میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ زلزلے کے فوری بعد سونامی کی لہریں نہیں دیکھی گئی ہیں، تاہم شام تک بھی سونامی کی لہریں پیدا ہوئیں تو ان سے لارڈ ہوئے آئی لینڈ متاثر ہو سکتا ہے،آسٹریلوی سونامی وارننگ سینٹر صورتِ حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔