سپریم کورٹ نے مولانا کو رہا کرکے امید پیدا کردی،مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہدا ختر بلوچ ،بشیرا حمدماندائی

698
سپریم کور ٹ نے مولانا کو رہا کرکے امید پیدا کردی،مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہدا ختر بلوچ ،بشیرا حمدماندائی

کوئٹہ:  نائب امراء جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالکبیر شاکر ،زاہدا ختر بلوچ ،بشیرا حمدماندائی نے کہاکہ عدالتوں ،حکمرانوں ،مقتدر قوتوں سے عوام مایوس ہوگئے تھے۔

سپریم کور ٹ نے مولانا کو رہا کرکے امید پیدا کردی ہم سپریم کورٹ کے مشکور ہیں کہ عوامی مسائل کے حل ،جمہوری حقوق کیلئے قانونی جدوجہد کرنے والے ،جھوٹے مقدمات میں چارماہ سے قید مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو رہا کیا انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحما ن بلوچ کی رہائی اور مختلف اضلاع پہنچنے پر تاریخی استقبال کیا جائیگا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ حقوق کے حصول کیلئے قانونی جدوجہد کانام اور اہل بلوچستان کامید بن گیا ہے ۔

مولانا چار ماہ سے بلوچستان کے مظلوموں کیلئے قید میں تھا پیٹ قوم پرستوں،مفاد پرستوں نے ان کی قید پر کوئی بیان تک نہیں دیا گوادر بلدیاتی الیکشن میں مولانا نے مفادپرستوں لٹیروں کو شکست دیکر مسائل کے حل اور بدعنوانی کا راستہ روکھنے کی راہ ہموار کی ۔

ان خیالات کاا ظہارانہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان حق دو مشاورتی کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں قائمقام صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ودیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی انشاء اللہ بلوچستان کے مظلوموں کو حقوق دلاکربلوچستان کو خوشحال بنائیگی ۔ بلوچستان کی ترقی،معدنیات ،وسائل کی حفاظت ،عوام پر خرچ کرنے ،بدعنوانی سے بچانے کیلئے حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا بلکہ لوٹ مار کابازارگرم ہے جس میں سب ملوث ہیں جب تک بلوچستان کے عوام کو دیانت دار ٹیم نہیں ملیگی ترقی وخوشحالی امن اورعدل بہت دور ہے۔

بلوچستان وسائل معدنیات سے مالامال لیکن حکمران ،بااختیار طبقات عوام سے مخلص نہیں۔ گوادر،سیندک ،ریکوڈک پراجیکٹس اور سی پیک کی ترقی میں سب سے پہلا حق بلوچستان کا ہے بارڈرٹریڈ پر آسانی دیکر بلوچستان کے ساحل ووسائل بلوچستان سے غربت بے روزگاری ختم کرنے پر خرچ کیا جائے لاپتہ افرادبازیاب ،نوجوانوں کو روزگار دیاجائے بلوچستان کے وسائل پر صوبے کے عوام کا پہلا حق ہے۔ مختلف ادوارمیں مختلف جذباتی نعروں و پیکیجزکے نام پر بلوچستان کے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے ۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو فی الفوررہا مقدمات ختم اورگوادر کے لوگوں سے کیے گیے وعدے پورے کیے جائیں ۔بدعنوان لوگ پارٹیاں بدلنے یا چہروں کی تبدیلی سے عوامی مسائل حل نہیں ہوگی نظام کی تبدیلی سے مسائل حل ہوں گے جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔

بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی طور پر دعوت دیتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں اور جاگیرداروں اور وظالم سرداروں ،لٹیرے بدعنوان بدنام سیاستدانوں کے ظلم کے خلاف بلاخوف آواز بلند کریں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں نوجوانوں کو متحرک کر کے ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے راہ ہموار کی جائیگی۔