اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سرابراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کبھی کسی نےسنا کہ کسی مجرم یا جرم کو عدالت سےرعایت یا تحفظ ملاہو،۔عدلیہ کا معزز چہرہ تار تار ہوگیا ہے۔ عدالتیں عمران خان کوتحفظ کیوں دے رہی ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کےمعاملات میں براہ راست مداخلت ہورہی ہے، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کریں گے، عمران خان آج بھی مکمل سہولت کاری فراہم کی جارہی ہے، عمران خان کو عالمی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے لایاگیاہے۔ یہ کل تک خط لہرارہا تھا کہ امریکا ساز ش کررہا ہے، واضح ہوگیا ہے یہ کس کا ایجنٹ ہے اور کس کے ایجنڈے پر کام کررہاہے
ان کا کہنا تھا کہ قوم نے دیکھا کہ بلوائیوں نے کیسے ملک کے اہم مقامات پر حملے کئے۔
،