اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین اورسابق وزیرا عظم عمران خان نے نیب کی طلبی نوٹس کا جواب دیدیا ہے۔
عمران نے کہا ہے کہ مختلف مقدمات میں قبل از گرفتاری ضمانتیں کروانے کے لیے لاہور میں موجود ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22 مئی تک مقدمات میں ضمانتیں لینے کا وقت دیا ہے اس لیے نیب کے روبرو پیش نہیں ہوسکتا۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب انکوائری کو انوسیٹیگیشن میں تبدیل کرنے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نیب قانون سے متصادم قرار دیا ہے۔
عمران خان نے جواب میں نیب سے انکوائری رپورٹ بھیجنے کی بھی درخواست کر دی۔