عمران خان کو اپنا نام بدل کر ”خوفزدہ خان ”رکھ لینا چاہیے،  حناپرویز بٹ

389
threatening

لاہور : مسلم لیگ (ن) ڈسڑکٹ لاہور یوتھ کواڈینیٹر حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنا نام بدل کر ”خوفزدہ خان ”رکھ لینا چاہیے۔مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے والا آج خود جیل سے خوفزدہ ہے۔

حنا پرویز بٹ نے کہاکہ مریم نواز دو مرتبہ خاتون ہوکر جیل جانے سے گھبرائی نہیں بلکہ عمران حکومت کے ہر غیر قانونی ہتھکنڈے کا صبرسے مقابلہ کیا آج عمران خان پولیس اور جیل کے نام سے ہی ڈرنا شروع ہو جاتے ہیں ۔نوجوان نسل کو گمراہ کرکے خود کو دیوتا سمجھنے لگ گئے تھے۔

انہوں نے کہ  آج جو لوگ جیلوں میں ہیں انکے والدین عمران خان کو بددعائیں دے رہے ہیں جبکہ عمران خان کے اپنے بچے لندن میں مزے سے انجوائے کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا فوج تب تک بہت اچھی تھی جب تک عمران خان کا ساتھ دے رہی تھی آج اسکے ساتھ نہیں تو الزامات،دھمکیاں اور فوجی تنصیبات پر حملوں کروارہے ہیں ۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ  دنیا کے کسی ملک میں ایسا لیڈر نہیں آیا جو اپنے ہی فوج پر حملہ کروائے اور پھر خود کو مظلوم ظاہر کرے۔عمران خان اکیلا مجرم نہیں اسکی پوری جماعت مجرم ہے جس نے نو مئی کو ایک گھٹیا اور شرمناک مثال قائم کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے جو لوگ آج چھوڑ رہے ہیں اسکی وجہ بھی عمران خان کی ملک اور فوج سے دشمنی ہے،کہتا تھا میں انکو رولاؤ گا آج خود رو رہا ہے۔