لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی، جسے غلط وجوہات کی بنیاد پر جنم دیا گیا تھا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جیسے گینگ کے خلاف اقدامات کو جو بھی سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دے رہا ہے وہ فکری طور پر بے ایمان ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ سے ایک گینگ تھی، جسے غلط وجوہات کی بنیاد پر جنم دیا گیا اور تشدد، تباہی بدتمیزی کے علاوہ کبھی کسی چیز کے لیے کھڑی نظر نہیں آئی۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مزید کہ اکہ ان کو بنا روک ٹوک کے ایک سیاسی جماعت کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دی گئی جس کے نتیجے میں 9 مئی کا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔