جناح ہاؤس کا جلاؤ گھیراؤ:  وزیر دفاع  نے عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دیدیا

430
criminal prosecution

اسلام آباد: وفاقی  وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی واقعات میں عمران خان کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ 9 مئی منصوبہ تو عمران خان نے بنایا، عمران خان نے پرسوں پھر فوج کی قیادت پر حملہ کیا ہے،  فوج نیوٹرل ہوجائے، قوم و ملک کے ساتھ کھڑی ہو جائے وہ عمران خان کو پسند نہیں، عمران خان اقتدار کو اپنی وارثت سمجھتے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میانوالی میں 80 سے زائد جہاز کھڑے تھے، اگر یہ لوگ جہازوں کو جلاتے تو موجودہ معاشی حالت میں ہم 5 جہاز کو ریپلیس نہیں کر سکتے،  پاکستان کے دوست ممالک پاکستان کے مفادات کے ساتھ کھڑے ہوں گے، دوست ممالک افراد کے مفادات کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹوٹنے کی وجوہات مختلف نظر آرہی ہیں، جو شخص شہدا کی توہین میں ملوث ہے وہ دنیا میں عبرت کا نشان بنے گا  ۔