راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ ہی ملک کوبحران سے نکالے گی خواہشوں پرفیصلے نہیں ہوں گے آئین وقانون کے مطابق فیصلے ہونگے،چیف جسٹس نے سماعت کی کارروائی ایک ہفتہ آگے منتقل کرکے دانشمندی دوراندیشی کاثبوت دیا، عقل کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ملک کوتشدد کی آگ میں مت جھونکیں مسئلے کا حل مل بیٹھ کرتلاش کریں۔
بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک بیان میں سابق وزیرداخلہ وعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدلیہ ہی ملک کوبحران سے نکالے گی خواہشوں پرفیصلے نہیں ہوں گے آئین وقانون کے مطابق فیصلے ہونگے ادارے جتنانالائق غیر مقبول قابل نفرت موجودہ حکومت سے دور ہوں گیاتنی ہی عزت پائیں گے فضل الرحمان کی13پارٹیوں کی ریلی نے مقبولیت کابھانڈاپھوڑدیاہے باوجود سرکاری سپورٹ کے کوئی قابل ذکرلوگ جمع نہیں کرسکے سعودیہ چین یو اے ای اپنے نمائندوں کے ذریعے اورٹیلیفون پرسمجھانے کی کوشش کررہے ہیں عقل کادامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ملک کوتشدد کی آگ میں مت جھونکیں مسئلے کا حل مل بیٹھ کرتلاش کریں۔
آئین کااحترام اورامن نہیں ہوگاتوسرمایہ کاری دورکی بات جوپاکستان میں سرمایہ کارہیں وہ دوسرے ملکوں میں سرمایہ شفٹ کرلیں گے چیف جسٹس نے سماعت کی کارروائی ایک ہفتہ آگے منتقل کرکے دانشمندی دوراندیشی کاثبوت دیااورمٹھی بھرسپریم کورٹ پرکرائے پرلائے حملہ کروانے والوں کی منصوبہ بندی پرپانی پھیردیاپولیس گھروں میں داخل ہوکرجوتوڑپھوڑکررہی ہے خواتین کی ایک منصوبے کے تحت تضحیک توہین کررہی ہے پولیس اسکے منفی اثرات سے ناآشناہے۔