لٹیروں نے حقوق مانگنے کو جرم بنادیا ، سپریم کورٹ مولانا ہدایت الرحمان کو فوری رہا کریں، عبدالحق ہاشمی

664
ruling class

کوئٹہ:امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ جماعت اسلامی صوبے کے سلگتے دیرینہ قومی اجتماعی مسائل لاپتہ افراد ،بھتہ خوری ،لوڈشیڈنگ مقتدرقوتوں کی لوٹ مار کے خلاف روزگار ،ساحل وسائل ، بارڈر،زراعت کی ترقی کیلئے جدوجہد کر تی رہیگی اگر یہ جرائم ہیں تو ہم کرتے رہیں گے۔

مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ملک وبلوچستان کے حالات مخدوش ،سازشیں عروج پر انتخابات کو آگے کرنے واحتساب کو ختم کرنے کی باتیں ہورہی ہے ۔لٹیروں نے حقوق مانگنے کو جرم بنادیا سپریم کورٹ جرم بے گناہی اور عوام کے حقوق کیلئے چار ماہ سے قید مولانا ہدایت الرحمان کو انصاف فراہم کرتے ہوئے فوری رہا کریں ۔بلوچستان میں ناانصافی کے خلاف اور جائز حقوق کیلئے جمہوری جدوجہد جرم بن گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اداروں کے دبائو پر جعلی کیس وجعلی مقدمات میں بلوچستان کے عوامی لیڈر مولانا ہدایت الرحمن کو قید کرنا حالات کو خراب ، بات چیت ،مذاکرات ،جمہوری جدوجہد کا راستہ بند کرنے کے مترادف ہے ۔لٹیرے حکمرانوں،مقتدرقوتوں کی لوٹ مار کی وجہ سے بلوچستان کے عوام کو تباہ کرکے رکھ دیا گیا ہے۔

رہنماجماعت اسلامی پاکستان کاکہنا تھا کہ  بلوچستان کی غربت ،بے روزگاری ،ناانصافی ،لوٹ مار کے ذمہ داران 75سالوں سے اقتدار پر قابض ٹولہ اور مقتدر قوتیں ہیں بلوچستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں وسائل سے نوازاہے مگر لٹیرے حکمران وہی وسائل بھی چھیننا چاہتے ہیں وفاق صوبائی حکومتیں وسائل کی منصفانہ تقسیم میں بری طرح ناکام ہوئے لیکن اللہ نے جو ترقی ،روزگار ،کاروبار کے مواقع فراہم کیے ہیں یہاں میں لوٹ مار بھتہ خوری ناانصافی اور لوٹ مار جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جماعت اسلامی اور مولانا ہدایت الرحما ن بلوچ نے اس لوٹ مار کے خلاف جدوجہد کیا ہے ہم بلوچستان کو خوشحال بناکرلٹیروں کوناکام بنائیں گے ملک میں تشددانتشارنفرت تعصب اوربدعنوانی کے ذمہ دار پچھتر سال سے اقتدار قابض حکمران اور مقتدرقوتیں ہیں احتساب برائے نام اور سیاست کیلئے کیا جارہا ہے بدعنوانی ،جھوٹ ،فریب کی سیاست،سازش کی وجہ سے بلوچستان سمیت ملک بھر کے حالات خراب ہیں۔