شیریں مزاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

463
شیریں مزاری اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

لاہور: پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو رہائی کے فوراً بعد کو اسلام آباد پولیس کے مسلّح اہلکاروں نے اڈیالہ جیل کے باہر سے دوبارہ گرفتار کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکار ڈاکٹر شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز چترالی کو لے کر نامعلوم مقام کی جانب روانہ ہوئے۔