چیف جسٹس کی وضاحت پر مریم نواز نے سوالات کی بوچھاڑ کردی

327

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر   مریم نواز نے کہا ہے کہ  چیف جسٹس بتائیں کہ کیا ہر مجرم کو ریسٹ ہاؤس میں ٹہراتے ہیں کیا اور ہر مجرم کو مسڈیز منگوا کر خصوصی پروٹوکول بھی دیتے ہیں کیا؟

چیف جسٹس کی گُڈ ٹو سی یو جملے پر وضاحت پر ردعمل دیتے ہوئے  مریم نواز نے کہاکہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والے کتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟  کیا سب مجرموں  پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟

انہوں نے عمر عطا بندیال  سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا سب ملزموں کو کہتے ہیں 10 فیملی ممبرز کو بلائیں، گپیں لگائیں اور سو جائیں؟