لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے زمان پارک میں آتشزدگی اور پولیس تشدد سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کو صبح 11 بجے تک عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی اور سابق وزیراعظم کو آتش زنی اور تشدد کے مقدمات میں عدالت میں حاضری کی ہدایت کی۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ نے اپنی عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں زمان پارک میں آتشزدگی اور پولیس تشدد کے دو مختلف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ سے تحقیقات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔