حکومت پر ناجائز ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی تو پارلیمان وزیراعظم کا تحفظ کریگی، مولانا فضل الرحمٰن

481
Parliament

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ پر واضح کیا ہے کہ اگر حکومت پر ناجائز ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی گئی تو عوام کی منتخب پارلیمان اپنے وزیر اعظم کا مکمل تحفظ کرے گی۔

 مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا ک پارلیمنٹ کے اس اقدام سے آپ کو پریشانی ہو گی تحفظ کی کہیں جگہ نہیں ملے گی پاک فوج نظریے درست خارجہ پالیسی کا تحفظ کر رہی ہے ہم اس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ امریکا  عمران خان اور یہودی لابی کو کیا چیف آف آرمی سٹاف کے حافظ قرآن ہونے کی تکلیف ہے ؟ پاکستان میں یہودی لابی نہیں چلے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  پیر کی شام سپریم کورٹ کے سامنے پی ڈی ایم کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور قادیانیوں کو مسلمان بنانے کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،آئین کی اسلامی حیثیت کا مکمل تحفظ کیا جائے گا ۔ اس سے زیادہ عوامی قوت کے ساتھ دوبارہ شاہراہ دستور پر آئیں گے ۔ وزیراعظم کی نااہلی کا ارادہ لے کر آنے والے  ججز کے  پندرہ مئی کی عوامی طاقت دیکھ کر تیور بدل گئے اور ایک ہفتہ کے لیے کیس چھوڑ کر چلے گئے ،جب نکے کے ابا نے اس سے ہاتھ اٹھا لیا تو آپ اس کا ابا بننے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان  کا کہنا تھا کہ اب فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے جج اپنی عدالتی حیثیت کو مجروح کر چکا ہے ہم عدلیہ کے وقار کو بحال کرنا چاہتے ہیں عدلیہ کا مقام اتنا بلند ہے کہ اگر اس کے وقار کو برقرار رکھنے کے لئے دو چار جج قربان ہوجائیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔  اسلام میں عدل و انصاف کا معیار ہے  بندیال صاحب آپ کو پارلیمنٹ کی تذلیل کی اجازت نہیں دی جا سکتی ۔ہتھوڑا گردی نامنظور تمام ادارے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر اپنے فرائض انجام دیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست  کرنی ہے تو اس بلڈنگ سے باہر آ پتہ چل جائے گا اس بازار میں آپ کی قیمت کیا ہے، ہم کہتے ہیں کہ کہاں وہ جتھہ وہ دہشت گرد تحریک انصاف کا دہشت گرد ،میں کہتا ہوں کہ ساری پولیس ہٹ جائے ہم اس عمارت کی حفاظت کریں گے اس عمارت کے تحفظ اور وقار پر سودا نہیں کیا جاسکتا۔