جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث شر پسندوں کی بھی شناخت ہوگئی

296

راولپنڈی:جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث شر پسندوں کی بھی شناخت کر لی گئی، پرتشدد کاروائیوں میں شرپسندوں کی شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ 

شناخت شدہ شر پسند ملزمان میں افشاں کامران سکنہ راولپنڈی، فاطمہ احسان سکنہ راولپنڈی، شبانہ فیاض سکنہ راولپنڈی، عابد ملک سکنہ اسلام آباد، عاصم خورشید سکنہ کراچی، زاہد علی شاہ گیلانی سکنہ راولپنڈی، خان کاشف خان سکنہ راولپنڈی، منیزا احمد سکنہ چکوال، جہانگیر احمد سکنہ اسلام آباد، محمد عثمان قریشی سکنہ راولپنڈی، ابو بکر احمد سکنہ اسلام آباد، پیرزادہ شہباز ناصر سکنہ راولپنڈی، انصر جاوید سکنہ مری اور حماد خان سکنہ راولپنڈی شامل ہیں۔ 

حکومتی اور عسکری املاک کو نقصان پہنچانے اور دنگا فساد کرنے والوں پر قانون کا گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتار کے لیے سرگرم ہیں۔