سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے، مسلم لیگ ن

628
protest

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے اعلان کے بعد مسلم لیگ(ن)کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی صدارت میں ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی ایز اور اہم رہنماﺅں نے شرکت کی، اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے شرکا کو سپریم کورٹ کے باہر دھرنے میں شرکت کیلئے اہم ٹاسک سونپے۔