الیکشن کمیشن پی پی کے ہاتھوں یرغمال ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے، حافظ نعیم الرحمٰن

520
Despite the government's claims,

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کے ہاتھوں یرغمال بناہواہے،ہم عوام کے مینڈیٹ کسی صورت کھانے نہیں دینگے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ انور چوہان کیا الیکشن کمیشن کے منہ پر کالک نہیں؟ ، ہم اس طرح عوام کا مینڈیٹ کھانے نہیں دیںگے، بلاول بھٹو کس چیز کا جشن منارہےجو آج میئر کا اعلان کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ہمیں الیکشن کمیشن سے انصاف کی توقع نہیں، یوسی فور کا نیتجہ آر او کے ذریعے تبدیل کرایا گیا، بلدیاتی الیکشن میں دھاندلا کیا گیا، ہم کراچی پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 2017 والی مردم شماری جعلی تھی، بلاول زرداری کراچی پر وڈیروں کے قبضے اور دھاندلی کا جشن منانے جا رہے ہیں، میٹرک کے بچوں سے پیسے لے کر نقل کرانے پر بلاول جشن منا رہے ہیں، 15 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت تعلیم کا نظام ٹھیک نہیں کر سکی، یہ ظالم ہمیں پتھروں کے دور میں لے جانے کا جشن منا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے نمبرز پورے نہیں، آج بلاول 24 انسانوں کو خریدنے کی منڈی لگائیں گے، ہم پرامن طریقے سے لڑیں گے، آئینی و جمہوری طریقہ اپنائیں گے، دھاندلی کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، میئر جماعت اسلامی کا ہو گا، ووٹ پورے نہ ہوں، لوگوں کو خرید لو یہ پیپلز پارٹی کی ساری داستان ہے، کراچی کے لوگ پیپلز پارٹی سے نفرت کرتے ہیں، خرید و فروخت سے باز آ جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھاکہ حکومت انتقامی کارروائیوں سے گریز اور امن ومان کو یقینی بنائے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ 15 سال سے پیپلز پارٹی “کےفور” نہیں بنا سکی، کراچی کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، کیا بلاول آج اس کا جشن منائیں گے، پوچھنا چاہتا ہوں کوئی ہے ادارہ جو پیپلز پارٹی سے پوچھے، بلاول ہاؤس میں پیسے آ رہے ہیں، کیا اس کا جشن منا رہے ہیں، گلشن اقبال میں 6 مئی کو بچہ گٹر میں گرا آج تک نہیں مل سکا، کراچی کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں۔