چین کی روس اور یوکرین میں ثالثی کرانے کی کوششیں تیز

768
intensify

بیجنگ: چین نے روس، یوکرین جنگ میں ثالثی کی کوششیں تیز کردی۔ خصوصی نمائندہ یوکرین اور روس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد یوکرینی بحران کے سیاسی تصفیے پر تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے۔

چینی نمائندے کا دورہ چین کے امن کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ چین کے یورپ اور ایشیائی امور کے سفیر لی ہوئی پندرہ مئی سے یوکرین۔ پولینڈ، فرانس،جرمنی اور روس کا دورہ کریں گے۔