احتجاج ختم، تحریک انصاف کے کارکنوں کو جشن منانے کی ہدایت

548
celebrate

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے احتجاج کی کال واپس لیتے ہوئے کارکنوں کو جشن منانے کی ہدایت کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی رہائی پر تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت مشاورت کے بعد اگلا سیاسی لائحہ عمل طے کرے گی، پاکستان تحریک انصاف پُرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔اور امید کرتی ہے کہ تمام ادارے سپریم کورٹ کے احکامات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان کی سکیورٹی کا خیال رکھیں گے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد زمان پارک سمیت ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی۔